QURANICUS

About QURANICUS

Our Mission & Vision

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !

وطنِ عزیزپاکستان—اقوامِ عالم میں اپنی نظریاتی ، قومی اور علمی شناخت میں واحد نظریاتی اسلامی ریاست—اور -شعائرِ اسلامی بالخصوص قرآن کریم کی محبت سے لبریز 24 کروڑ مسلمانان کا ملک-اس امر کا گواہ ہے کہ حفظ سے کتابت تک- نظریہ سے اشاعت تک-یہاں قرآن کریم سے وابستگی کی روایت، ہمیشہ بہت مضبوط اور قابلِ مثال رہی ہے۔

پاکستان میں 500 سے زائد اسلامی کتب خانے، 70 سے زائدعوامی و نجی عجائب گھر اور نوادرات کے مراکز میں عرب، مغلیہ، دکنی اور وسط ایشیائی اثرات سے مزین نادر57000قرآنی مخطوطات موجود ہیں۔ نیشنل میوزیم کراچی (275+ قرآنی نسخے)، پنجاب یونیورسٹی لائبریری (50–70 مخطوطات)، بہاولپور لائبریری اور لاہور میوزیم کے علاوہ ، مرتضوی لائبریری کراچی، بیت الحکمت، سندھ آرکائیوز اور مسعود جھاندر لائبریری میں نایاب اور غیرمعمولی قرآنی مخطوطات ، ہفت پہلو (heptagonal) قرآنی نسخے اور فولیوز موجود ہیں۔ جن میں 850 سے 1000 کے قریب قرآنی مخطوطات انتہائی قدیم نوعیت کے ہیں ۔

تاہم المیہ یہ ہے کہ دنیا کا یہ قیمتی خزانہ اور علمی سرمایہ - منتشر اورغیر دستاویزی ہونے کے علاوہ قومی و عالمی سطح پر محققین کے لئے قابلِ رسائی نہیں۔کیونکہ پاکستان میں ان نادر مخطوطات کا مرکزی نظام (Repository) موجود نہیں۔ اسی قومی ذمہ داری کی ادائیگی کے لئے پاکستان کے پہلے مرکزی پروگرام برائے تحفظ و ڈیجیٹائزیشن مخطوطاتِ قرآنی جس کا کوڈ QURANICUS–PDR ہے، کا قیام عمل میں لایاگیاہے۔

پاکستان کا یہ پہلا قومی منصوبہ ، 2032ء تک ، پاکستان کے قرآنی مخطوطات کو مربوط و منظم نظام کے تحت ، ڈیٹابیس میں اکٹھا کرنے، ڈیجیٹائز یشن کے ذریعے انہیں محفوظ بنا نے اور اس ورثہ کو قومی اور عالمی سطح پر محققینِ قرآن کے لئے قابل رسائی بنانے کا عزم رکھتا ہے۔

قرآنی مخطوطات کے تحفظ کے اس دینی اور قومی منصوبہ میں آپ کو شرکت کی دعوت ہے۔ایم فل اور پی ایچ ڈی قرآنیات کے محققین ، اصحابِ ثروت اور نجی مخطوطات کے مالکان کی شراکت اور باہمی تعاون سے ان شاء اللہ - اس مقدس ورثے اور کتاب اللہ کی امانت کو آئندہ نسلوں تک پہنچانے کی سعادت نہ صرف قومی فریضہ کی ادائیگی ، بلکہ دارین میں صدقہ جاریہ کا بھی ، یقیناً باعث ہو گی۔

ممنونِ احسان!

Dr. Muhammad Samiullah Faraz

ڈاکٹر محمدسمیع اللہ فراز

پروجیکٹ ہیڈ

Project Introduction

Comprehensive overview of QURANICUS-PDR project

QURANICUS-PDR Project Introduction

Complete project overview, objectives, methodology, and implementation strategy

PDF Document Latest Version
Download

Mission & Vision

To digitize, preserve, and make accessible Quranic manuscripts for scholarly research and educational purposes.

Project Background

Founded with the goal of creating a comprehensive digital repository of Quranic manuscripts from Pakistan and beyond.

Institutional Partners

Collaborating with leading academic institutions and research organizations worldwide.

Project Team & Advisors

Led by renowned scholars and supported by a dedicated team of researchers and technical experts.

View Our Team